• KHI: Sunny 33.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 37.3°C
  • ISB: Heavy Rain 33.1°C
  • KHI: Sunny 33.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 37.3°C
  • ISB: Heavy Rain 33.1°C

پی ٹی آئی کو پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں نہ دیکھ کر مایوسی ہوئی، فضل الرحمٰن

شائع March 18, 2025 اپ ڈیٹ March 18, 2025 08:53pm
— فائل فوٹو: جے یو آئی / ایکس
— فائل فوٹو: جے یو آئی / ایکس

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں نہ دیکھ کر مایوسی ہوئی۔

ڈان نیوز کے مطابق نے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اگر مجھ سے مشورہ کرتی تو انہیں شرکت کا مشورہ دیتا، 1988 سے ملک سے وفاداری کا حلف اٹھا رہا ہوں، ملک ہے تو سب کچھ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ متعدد بار اپنی تقاریر میں کہہ چکا ہوں کہ یا تو میرا استاد شہید ہے یا اس کو مارنے والا مجاہد، لیکن دونوں باتیں ایک ساتھ درست نہیں ہو سکتیں، تاہم میں اپنے استاد کو شہید کہوں گا۔

مولانا فضل الرحمٰن نے ریاست کی پالیسیوں میں تسلسل کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ریاست کو کسی کی جنگ کا حصہ نہیں بننا چاہیے، افغانستان کے خلاف جنگ میں حصہ بننے کا نقصان پاکستان کو بھگتنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ نائن الیون کے بعد امریکی جنگ میں اتحادی بننے کا فیصلہ غلط تھا۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026