• KHI: Clear 28.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 30.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 28.2°C
  • KHI: Clear 28.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 30.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 28.2°C

حکومت نے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کا فیصلہ کرلیا

شائع March 28, 2025 اپ ڈیٹ March 28, 2025 07:29pm
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

وفاقی حکومت نے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کا فیصلہ کرلیا، وفاقی وزارتوں اور محکموں سے آئندہ تین سال کے لیے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا ڈیٹا طلب کرلیا ہے۔

سرمایہ کاری بورڈ نے تمام وفاقی وزارتوں اور محکموں کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے، مراسلہ کے متن کے مطابق متعلقہ شعبوں میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری لانے والے منصوبوں کی تفصیل جمع کی جائے۔

بورڈ آف انویسٹمنٹ نے ان منصوبوں کا ڈیٹا جمع کرانے کی تاریخ 9 اپریل مقرر کی ہے، سرمایہ کاری بورڈ وزیراعظم آفس کے اشتراک سے ایف ڈی آئی کا جامع روڈ میپ تیار کر رہا ہے۔

موجودہ اور آئندہ 3 سالوں کے ایف ڈی آئی منصوبوں کا ڈیٹا جمع کیا جارہا ہے، تاہم اس ضمن میں وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے ماتحت اداروں کو 4 اپریل تک ڈیٹا جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

وزارت نے اپنے ذیلی اداروں پی سی ایس آئی آر، نسٹ،کامسیٹس اور دیگر اداروں کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026