• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 5:05pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 4:41pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 4:48pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 5:05pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 4:41pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 4:48pm

عمران خان کو مذاکرات کیلئے راضی کیا، ملک کو تباہی سے بچانے کا یہی راستہ ہے، اعظم سواتی

شائع April 15, 2025
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ عمران خان کو مذاکرات کے لیے راضی کیا، اس ملک کو تباہی سے بچانا ہے تو حل صرف مذکرات ہیں، مجھے نہیں معلوم کہ دوسری طرف برف پگھلی یا نہیں لیکن مذاکرات ہی واحد راستہ ہے۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی نے مزید کہا کہ عمران خان اور ہمیں ملک اور اس کی نسلوں کی فکر ہے، اس وقت پاکستان میں ایسا لیڈر موجود نہیں جو ملک کو بہتر سمت میں لے کر جاسکے۔

اعظم سواتی نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ فیصلہ ساز بھی سوچنے پر مجبور ہیں، صحافی نے سوال کیا کہ کیا وہاں بھی کوئی برف پگلی ہے؟

اعظم سواتی نے کہا کہ اللہ کرے کیونکہ یہ ملک سب کا سانجھا ہے، حل صرف مذکرات ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اعظم خان سواتی نے دعویٰ کیا تھا کہ عمران خان اب بھی مذاکرات کی میز پر آنے کے لیے تیار ہیں، اگر اسٹیبلشمنٹ مذاکرات کے لیے تیار ہے تو انہیں پی ٹی آئی کے بانی کی آشیرباد حاصل ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ اڈیالہ جیل میں پارٹی کے بانی عمران خان سے حالیہ ملاقات کے بعد جاری کیے گئے ایک طویل ویڈیو پیغام میں اعظم سواتی نے کسی کا نام لیے بغیر جھوٹی خبر بیچنے پر کچھ وی لاگرز اور اینکرز کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی صفوں کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کے درمیان اعظم سواتی نے صوبائی وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور، پی ٹی آئی کے پی کے رہنما جنید اکبر اور پارٹی کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا کی بھی حمایت کی اور کہا کہ انہیں عمران خان نے خود منتخب کیا تھا۔

دریں اثنا لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے 4 مقدمات میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانتوں 13 مئی تک توسیع کردی۔

کارٹون

کارٹون : 19 اپریل 2025
کارٹون : 18 اپریل 2025