• KHI: Sunny 34.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 33.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 27.9°C
  • KHI: Sunny 34.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 33.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 27.9°C

امریکی وفد نے عمران خان کا کوئی ذکر نہیں کیا، اسپیکر ایاز صادق

شائع April 15, 2025 اپ ڈیٹ April 15, 2025 04:05pm
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ امریکی وفد نے عمران خان کا کوئی ذکر نہیں کیا، وفد نے واضح کیاکہ پاکستان کے سیاسی معاملات سے ان کا کوئی تعلق نہیں، مذاکرات کا مکمل حامی ہوں، ہر مسئلے کو بات چیت سے حل کیا جاسکتا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ اپوزیشن ہر معاملے پر سیاست کرتی ہے، امریکی کانگریس کےدورہ پاکستان پر بھی اپوزیشن نے سیاست کی، اپوزیشن نے ایوان میں کینال کے معاملے پر بات نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیشہ خواہش رہی ہے کہ وقفہ سوالات کو مکمل کیا جائے، ماضی کی حکومت نے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کیے تھے۔

ایاز صادق نے کہا کہ ہر معاملے کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جاسکتا ہے، مذاکرات کے لیے مکمل سنجیدہ کوشش کی۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی وفد نے عمران خان کا کوئی ذکر نہیں کیا، وفد نے واضح کیاکہ پاکستان کے سیاسی معاملات سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام فلسطینیوں کے ساتھ ہیں، پاکستان کا فلسطین کےحوالے سے موقف واضح ہے، اسرائیل فلسطین کے معصوم عوام پر ظلم کر رہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 13 اپریل 2026
کارٹون : 12 اپریل 2026