وزیر خارجہ اسحٰق ڈار رواں ہفتے افغانستان کا دورہ کریں گے

شائع April 17, 2025
— فائل فوٹو: ریڈیو پاکستان
— فائل فوٹو: ریڈیو پاکستان

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار رواں ہفتے افغانستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے

ڈان نیوز کے مطابق وزیر خارجہ اسحٰق ڈار سے افغانستان کے قائم مقام وزیر برائے کامرس حاجی نور الدین عزیزی نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں جانب سے تجارت اور علاقائی روابط میں تعاون کے فروغ کا اعادہ کیا گیا جب کہ ملاقات کے دوران دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے سیاسی روابط کی اہمیت پر اتفاق ہوا۔

دوسری جانب، نمائندہ خصوصی برائے افغانستان صادق خان کی کوشیش رنگ لانے لگی۔

سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر خارجہ اسحٰق ڈار رواں ہفتے کابل کا دورہ کریں گے جہاں وہ افغان ہم منصب سے باقاعدہ مذاکرات کریں گے۔

یاد رہے کہ وزیر خارجہ کا منصب سنبھالنے کے بعد اسحٰق ڈار کا یہ پہلا دورہ افغانستان ہوگا۔

سفارتی زرائع کے مطابق نائب وزیراعظم افغان قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے، اہم دورے کے دوران سرحد پار دہشت گردی، سرحدی مسائل، مہاجرین کی باعزت واپسی، تاپی گیس پائپ لائن سمیت مختلف دیگر امور پر گفتگو ہوگی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ خصوصی طور پر افغانستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں اور امریکی اسلحے کے استعمال کا معاملہ اٹھایا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 14 جون 2025
کارٹون : 13 جون 2025