راولپنڈی: پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کا جوڈیشل ریمانڈ منظور

شائع April 19, 2025
— فائل فوٹو: قومی اسمبلی
— فائل فوٹو: قومی اسمبلی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق عالیہ حمزہ کو گزشتہ روز گرفتاری کے بعد آج راولپنڈی کی مقامی عدالت میں پیش کر دیا گیا، سول جج ممتاز ہنجرا نے کیس کی سماعت کی۔

پولیس نے عالیہ حمزہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کی استدعا کردی، عدالت نے پولیس کی استدعا پر سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

بعدازاں، عدالت نے پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے عالیہ حمزہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

عالیہ حمزہ کو پولیس کی سخت سیکیورٹی میں جیل منتقل کیا گیا، عالیہ حمزہ کو گزشتہ شب گرفتار کرکے تھانہ چکلالہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کو راولپنڈی سے گرفتار کر لیا گیا تھا۔

عالیہ حمزہ ورکرز کنونشن سے خطاب کے لیے نورانی محلہ پہنچیں تھیں، جنہیں گرفتار کر کے ویمن پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا تھا۔

پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ عالیہ حمزہ کو گرفتار کر لیا گیا، انہیں اور کارکنان کو گرفتار کر کے تھانہ سول لائن راولپنڈی شفٹ کر دیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 16 جون 2025
کارٹون : 15 جون 2025