اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی پر کرپشن کا الزام، پی ٹی آئی کی احتساب کمیٹی میں اختلاف

شائع April 20, 2025
اعظم سواتی نے اسپیکر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی پر بدعنوانی کے الزامات لگائے تھے
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
اعظم سواتی نے اسپیکر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی پر بدعنوانی کے الزامات لگائے تھے — فائل فوٹو: ڈان نیوز

اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کیخلاف بدعنوانی کے الزامات پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی احتساب کمیٹی کے 2 ارکان کے فیصلے میں اختلاف پیدا ہوگیا۔

ڈان نیوز کے مطابق قاضی انور نے بابر سلیم سواتی کو کلیئر قرار دے دیا تو مصدق عباسی نے قصور وار قرار دیا، اختلاف کے باعث تیسرے ممبر شاہ فرمان کو فیصلہ کرنے کا اختیار دے دیا گیا۔

احتساب کمیٹی کے ممبر قاضی انور کی 7 صفحات پرمشتمل رپورٹ منظر عام پر آگئی، رپورٹ کے مطابق کمیٹی کے تیسرے رکن شاہ فرمان اسپیکر سے متعلق حتمی فیصلہ کریں گے۔

یاد رہے کہ سینئر پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی نے اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی پر غیر قانونی بھرتیوں، ترقیاتی کاموں میں بدعنوانی کے الزامات لگائے تھے۔

پی ٹی آئی کی 3 رکنی احتساب کمیٹی نےانکوائری شروع کر رکھی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 14 جون 2025
کارٹون : 13 جون 2025