کراچی میں 28 اپریل سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی ہونے کا خدشہ

شائع April 21, 2025 اپ ڈیٹ April 21, 2025 03:39pm
— فائل فوٹو: اے پی پی
— فائل فوٹو: اے پی پی

کراچی میں امتحانی مراکز کا مناسب انتظام نہ ہونے کے سبب 28 اپریل سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی ہونے کا خدشہ ہے۔

ڈان نیو زکے مطابق کراچی کے بعض امتحانی مراکز میں میٹرک امتحانات جاری ہیں اور وہیں انٹرمیڈیٹ کے بھی امتحانی مراکز ہیں، امتحانی مراکز کا مناسب انتظام نہ ہونے کی وجہ سے امتحانی عمل تاخیر کا شکار ہو رہا ہے۔

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ میں تاحال کوئی چیئرمین بھی نامزد نہیں ہوسکا، سرچ کمیٹی کی جانب سے منتخب 2 چیئرمینز انٹرمیڈیٹ بورڈ کا چارج لینے سے معذرت کر چکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026