• KHI: Cloudy 28.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 31.5°C
  • ISB: Clear 30.8°C
  • KHI: Cloudy 28.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 31.5°C
  • ISB: Clear 30.8°C

میانوالی: پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی

شائع اپ ڈیٹ
آئی جی عثمان انور نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس الرٹ ہے، دہشتگردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا کر دم لیں گے
— فائل فوٹو: رائٹرز
آئی جی عثمان انور نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس الرٹ ہے، دہشتگردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا کر دم لیں گے — فائل فوٹو: رائٹرز

پنجاب پولیس اور محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے مکڑوال میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا، اس دوران 10 سے زائد دہشت گرد مارے گئے، متعدد ملزمان کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق میانوالی میں پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی نے آپریشن کے دوران 10 سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے مقامی شخص ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوا، جسے علاج معالجے کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) میانوالی اختر فاروق سمیت پولیس، سی ٹی ڈی کے تمام افسران و اہلکار مکمل طور پر محفوظ ہیں۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس الرٹ ہے، دہشت گردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا کر دم لیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026