بنوں پولیس نے چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا

شائع April 22, 2025
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

بنوں پولیس نے پولیس پوسٹ دھڑئے پل پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا، بروقت جوابی کارروائی کے نتیجے میں حملہ آور فرار ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس پوسٹ دھڑئے پُل پر دہشت گردوں نے رات گئے حملہ کیا تاہم چوکی کے بہادر پولیس اہلکاروں کی بروقت اور فوری جوابی کارروائی سے حملہ ناکام بنا دیا گیا۔

ترجمان کے مطابق پولیس پوسٹ پر حملہ کرنے والے فتنہ الخوارج کے مسلح حملہ آوروں کی تعداد 18 سے 19 تھی جو 8 موٹر سائیکلوں پر سوار تھے، بروقت کارروائی کے نتیجے میں دہشت گردفرار ہوگئے۔

آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے پولیس جوانوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے یہ حوصلہ ہمارے اداروں کو درپیش خطرات اور خطے میں امن کو برقرار رکھنے کے لیے ان کے غیر متزلزل عزم کو اجاگر کرتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 14 جون 2025
کارٹون : 13 جون 2025