• KHI: Partly Cloudy 29.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 29.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.9°C

پاکستان میں رواں سال کا ساتواں پولیو کیس خیبر پختونخوا کے ضلع تورغر میں رپورٹ

شائع April 23, 2025
نیشنل ای او سی کے مطابق، پولیو ویکسین کی اضافی خوراکیں بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچاتی ہیں — فائل فوٹو
نیشنل ای او سی کے مطابق، پولیو ویکسین کی اضافی خوراکیں بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچاتی ہیں — فائل فوٹو

رواں سال کا ساتواں پولیو کیس خیبر پختونخوا کے ضلع تورغر میں رپورٹ ہوگیا۔

ڈان نیوز کے مطابق نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق یہ کیس ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ملک بھر میں انسداد پولیو کی قومی مہم جاری ہے۔

نیشنل ای او سی کے مطابق 21 سے 27 اپریل تک جاری قومی پولیو مہم کے دوران ملک بھر میں 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ 5 سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو ہر مہم میں پولیو کے قطرے پلوانا نہایت ضروری ہے۔

نیشنل ای او سی کے مطابق پولیو ویکسین کی اضافی خوراکیں بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچاتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 26 مارچ 2026
کارٹون : 25 مارچ 2026