• KHI: Fajr 4:18am Sunrise 5:44am
  • LHR: Fajr 3:26am Sunrise 5:01am
  • ISB: Fajr 3:22am Sunrise 5:02am
  • KHI: Fajr 4:18am Sunrise 5:44am
  • LHR: Fajr 3:26am Sunrise 5:01am
  • ISB: Fajr 3:22am Sunrise 5:02am

بیک وقت پینشن اور تنخواہ لینے پر پابندی عائد

شائع April 23, 2025
فائل فوٹو
فائل فوٹو

وفاقی حکومت سرکاری ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ سرکاری ملازمت حاصل کرنے پر پینشن یا تنخواہ میں سے کوئی ایک چیز ملے گی، وزارت خزانہ نے آفس میمورنڈم جاری کر دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق وزار ت خزانہ کی جانب سے آفس میمورنڈم کے مطابق، وفاقی حکومت کے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو، 60 سال کی عمر کے بعد، اگر دوبارہ ملازمت پر رکھا جاتا ہے تو وہ سابقہ ملازمت کی پینشن یا موجودہ ملازمت کی تنخواہ میں سے، کسی ایک کے حقدار ہوں گے۔

وزارت خزانہ نے پے اینڈ پنشن کمیشن 2020 کی سفارشات کی روشنی میں احکامات جاری کیے ہیں، جن کے تحت ریگولر یا کنٹریکٹ ری ایمپلائمنٹ یا تقرر کی صورت میں تنخواہ یا پنشن میں سے ایک ہی چیز ملے گی۔

وزارت خزانہ کے مطابق پینشنر کو پینشن یا تنخواہ میں سے کوئی ایک چیز حاصل کرنے کا آپشن دیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 24 مئی 2025
کارٹون : 22 مئی 2025