حکومت کا گندم کی ویلیو ایڈڈ مصنوعات برآمد کرنے پر غور

شائع April 23, 2025
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت گندم کی ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی برآمدات پر غورکر رہی ہے، جبکہ وزارتِ قومی غذائی تحفظ کی اس حوالے سے عالمی منڈیوں کی تلاش جاری ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ایک بیان میں رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ ویلیو ایڈڈ گندم مصنوعات کی برآمدات سے زرعی معیشت کو استحکام ملے گا، حکومت کی توجہ گندم کی جدید مصنوعات کی برآمدات پر مرکوز ہے۔

رانا تنویر حسین نے کہا کہ ویلیو ایڈڈ گندم مصنوعات کی برآمدات سے معاشی بہتری کا امکان ہے، گندم کے شعبے میں جدت اور برآمدات سے کسانوں کے لیے بہتر مواقع پیدا ہوں گے۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ویلیو ایڈڈ گندم مصنوعات کی برآمدات کے فروغ میں وزارتِ قومی غذائی تحفظ پرعزم ہے۔

کارٹون

کارٹون : 14 جون 2025
کارٹون : 13 جون 2025