پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد ایک اور مذموم بھارتی منصوبہ بے نقاب

شائع April 24, 2025
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پہلگام فالس فلیگ آپریشن بےنقاب ہونے پر بھارت نے نیا ڈرامہ رچانے کا منصوبہ بنالیا، بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے 2003 سے بھارتی جیلوں میں بےگناہ قید 56 پاکستانیوں کو مذموم بھارتی مقاصد کے لیے استعمال کیے جانے کا خدشہ ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد ایک اور مذموم بھارتی منصوبہ بے نقاب ہوگیا ہے، 2003 سے بھارت کی جیلوں میں بے گناہ قید 56 پاکستانیوں کو بھارت کے مذموم مقاصد کے لیے استعمال کیے جانے کے خدشات پیدا ہوگئے ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسیاں تشدد کے ذریعے پاکستانی قیدیوں سے زبردستی پاکستان کے خلاف زہر اگلوا سکتی ہیں جبکہ یہ خدشہ بھی ہے کہ بھارت ان قیدیوں کو جعلی مقابلوں میں دہشت گرد ظاہر کر کے شہید کرسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس سے قبل اکتوبر 2021 میں بھارتی ایجنسیوں نے ضیا مصطفیٰ نامی پاکستانی شہری کو جعلی مقابلے میں شہید کردیا تھا، ضیا مصطفیٰ جنوری 2003 سے بھارت کی جبری و غیر قانونی حراست میں تھا۔

ذرائع کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے پاکستانی قیدی محمد علی حسن کو اگست 2022 میں جعلی مقابلے میں شہید کردیا تھا، محمد علی حسن بھی 27 اکتوبر 2006 سے بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی غیرقانونی قید میں تھا۔

ذرائع کے مطابق بھارت بالا کوٹ طرز پر نام نہاد دہشت گرد کیمپوں کا بیانیہ بنا کر حملہ کرسکتا ہے، تاہم پاکستان کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 5 دسمبر 2025
کارٹون : 4 دسمبر 2025