• KHI: Zuhr 12:28pm Asr 5:08pm
  • LHR: Zuhr 11:59am Asr 4:49pm
  • ISB: Zuhr 12:04pm Asr 4:57pm
  • KHI: Zuhr 12:28pm Asr 5:08pm
  • LHR: Zuhr 11:59am Asr 4:49pm
  • ISB: Zuhr 12:04pm Asr 4:57pm

بھارت کی آبی جارحیت، بغیر بتائے دریائے جہلم میں پانی چھوڑ دیا، مظفرآباد میں آبی ایمرجنسی نافذ

شائع April 26, 2025
آزاد کشمیر میں دریائے جہلم میں پانی کی سطح اچانک بلند ہوگئی، جس سے مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا — فائل فوٹو
آزاد کشمیر میں دریائے جہلم میں پانی کی سطح اچانک بلند ہوگئی، جس سے مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا — فائل فوٹو

بھارت نے آبی جارحیت کا آغاز کردیا اور بغیر اطلاع دیے مظفرآباد کے علاقے ہٹیاں بالا میں دریائے جہلم میں پانی چھوڑ دیا، مظفرآباد انتظامیہ نے آبی ایمرجنسی نافذ کر دی۔

ڈان نیوز کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ سے نکل کر اڑی سے چکوٹھی میں داخل ہونے والے دریائے جہلم میں اچانک شدید طغیانی آگئی اور دریا میں پانی کی سطح اچانک بلند ہوگئی، جس سے مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

دریا کے کنارے بستیوں میں مساجد میں اعلانات شروع کر دیے گئے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کی وادی پہلگام میں سیاحوں پر حملے کے بعد بھارت نے پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے سمیت دیگر کئی اعلانات کیے تھے۔

سندھ طاس معاہدہ بھارت اور پاکستان کے درمیان واحد معاہدہ ہے جو 3 بڑی جنگوں، جموں و کشمیر اور دونوں ممالک کے مختلف حصوں میں ہونے والی بغاوتوں اور 2002 کے فوجی بحران کے باوجود قائم رہا ہے۔

اس معاہدے کو دنیا بھر میں سرحد پار آبی تنازع کے کامیاب حل کی روشن مثال کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔

پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی نے بھارتی حکومت کے اعلانات کے جواب میں ایسے کئی اقدامات کا اعلان کیا، جو بین الاقوامی قانون کے تحت جائز جوابی اقدامات کے زمرے میں آتے ہیں۔

امید ظاہر کی جارہی تھی کہ موجودہ صورتحال میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا دفتر بروقت کردار ادا کرے گا، قبل اس کے کہ صورتحال مزید بگڑ جائے، تاہم اب تک اقوام متحدہ کی جانب سے ایک بیان ہی جاری کیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 14 مئی 2025
کارٹون : 13 مئی 2025