• KHI: Zuhr 12:28pm Asr 5:08pm
  • LHR: Zuhr 11:59am Asr 4:48pm
  • ISB: Zuhr 12:04pm Asr 4:57pm
  • KHI: Zuhr 12:28pm Asr 5:08pm
  • LHR: Zuhr 11:59am Asr 4:48pm
  • ISB: Zuhr 12:04pm Asr 4:57pm

پشاور: رنگ روڈ کے قریب گاڑی پر فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق

شائع April 26, 2025
— فوٹو: سوشل میڈیا
— فوٹو: سوشل میڈیا

پشاور میں رنگ روڈ جمیل چوک کے قریب گاڑی پر فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ شاہ پور میں فائرنگ کے ایک اور واقعے میں خاتون کانسٹیبل جاں بحق ہوگئی۔

ڈان نیوز کے مطابق پشاور تھانہ پھندو کی حدود میں جمیل چوک رنگ روڈ پر نامعلوم افراد کی جانب سے ایک گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔ْ

پولیس نے بتایا ہے کہ گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ ملزمان فائرنگ کے فوراً بعد وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پشاور پولیس کا کہنا تھا کہ ابتدائی تفصیلات کے مطابق رنگ روڈ پر فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کے باعث پیش آیا ہے۔

پولیس نے جائے وقوع پر شواہد اکٹھا کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی اور لاشوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا ہیں۔

دوسری جانب، پشاور کے تھانہ شاہ پور کی حددو میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے لیڈی پولیس کانسٹیبل جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کے مطابق مقتولہ لیڈی پولیس اہلکار تھی جو ضلع چارسدہ پڑانگ میں تعینات تھیں، پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 12 مئی 2025
کارٹون : 11 مئی 2025