سیکیورٹی فورسز کا پاک - افغان سرحد پر کامیاب فالو اپ آپریشن، 17 خارجی ہلاک

شائع April 28, 2025
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

سیکیورٹی فورسز نے پاک - افغان سرحد پر کامیاب فالو اَپ آپریشن میں 17 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، گزشتہ 3 روز میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں مارے گئے خارجیوں کی تعداد 71 ہوگئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر فالو اپ آپریشنز میں 17 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خوارج سے ہتھیار، گولیاں اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا ہے، گزشتہ روز پاک - افغان سرحد پر کارروائی میں 54 خارجی مارے گئے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ 3 روز میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں مارے گئے خارجیوں کی تعداد 71 ہوگئی ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی ہر کوشش کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں، سیکیورٹی فورسز ملکی امن وا ستحکام و ترقی کو سبوتاژ نہیں ہونے دیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 16 جون 2025
کارٹون : 15 جون 2025