• KHI: Fajr 4:13am Sunrise 5:42am
  • LHR: Fajr 3:18am Sunrise 4:57am
  • ISB: Fajr 3:13am Sunrise 4:57am
  • KHI: Fajr 4:13am Sunrise 5:42am
  • LHR: Fajr 3:18am Sunrise 4:57am
  • ISB: Fajr 3:13am Sunrise 4:57am

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار کا اماراتی ہم منصب شیخ عبداللہ بن زید سے ٹیلیفونک رابطہ

شائع April 29, 2025
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان سے ٹیلفونک رابطہ کیا ہے، برادر ملک کے وزیر خارجہ نے بھارت کے بے بنیاد الزامات کے جواب میں قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کو سراہا۔

ڈان نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ٹیلی فونک رابطے کے دوران باہمی دلچسپی کے امور سمیت خطے کی موجودہ صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

ترجمان کے مطابق اماراتی وزیر خارجہ نے بھارت کے بے بنیاد الزامات کے جواب میں قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کو سراہا، امارات کے نائب وزیراعظم نے خطے میں امن و استحکام کے لیے ڈائیلاگ کی اہمیت پر زور دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق خطے کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں دونوں ممالک کے مابین قریبی روابط اور مشاورت پر اتفاق کیا گیا ہے۔

یاد رہے رہے کہ یو اے ای کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبد اللہ بن زید النہیان نے رواں ماہ پاکستان کا 2 روزہ دورکیا تھا۔

واضح رہے کہ وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے گزشتہ ہفتے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا تھا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر ان کا دورہ ڈھاکا منسوخ کردیا گیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ سفارتی محاذ پر کام جاری ہے، یاد رہے کہ سینیٹ اجلاس سے ایک روز قبل 26 ممالک کے سفرا کو دفتر خارجہ میں بلا کر پاک-بھارت تنازع پر بریفنگ دی گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 13 جون 2025
کارٹون : 12 جون 2025