• KHI: Sunny 26.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 21°C
  • ISB: Partly Cloudy 22°C
  • KHI: Sunny 26.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 21°C
  • ISB: Partly Cloudy 22°C

امریکی کانگریس میں مظاہرین سے آمنا سامنا، اسرائیلی وزیر قومی سلامتی آپے سے باہر ہوگئے

شائع April 29, 2025
— فوٹو: بشکریہ انادولو
— فوٹو: بشکریہ انادولو

امریکی کانگریس کے دورے کے دوران فلسطین کے حامی مظاہرین سے آمنا سامنا ہونے پر اسرائیل کے انتہاپسند وزیر قومی سلامتی اتمیر بین گویر آپے سے باہر ہوگئے۔

ترکیہ کے خبر رساں ادارے انادولو کی رپورٹ کے مطابق فلسطینیوں کے حامی مظاہرین کا پیر کو واشنگٹن ڈی سی میں امریکی کانگریس کے دورے پر آئے اسرائیلی وزیر قومی سلامتی اتمیر بن گویر سے آمنا سامنا ہوگیا، مظاہرین نے اسرائیل کے انتہاپسند وزیر کے خلاف ’جنگی مجرم!“ کے نعرے لگائے۔

مسلمان کیپیٹل ہل میں امریکی کونسل آف مسلم آرگنائزیشنز کے 10 ویں سالانہ نیشنل مسلم ایڈووکیسی ڈے میں شرکت کے لیے جمع ہوئے تھے ، جہاں انہوں نے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی اور محصور علاقے میں نسل کشی کے خاتمے پر زور دیا۔

اپنے پہلےامریکی دورے کےدوران بین گویر کچھ قانون سازوں سے ملاقات کرنے کے لیے کانگریس میں موجود تھے۔

سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بین گویر مظاہرین پر چیخے چلائے اور ان پر جھپٹنے کے لیے اپنے سیکیورٹی گارڈز کو دھکے دیتے رہے، بعد میں وہ کانگریس کے ایک رکن کے دفتر میں داخل ہوئے۔

انتہائی دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے بین گویر کے امریکا کے دورے کے خلاف مظاہرے کیے گئے، جن میں جمعرات کو نیو یارک شہر کے شہر مین ہیٹن میں ایک تقریری تقریب بھی شامل ہے۔

بین گویر نے بدھ کو دعویٰ کیا تھا کہ امریکی ریپبلکنز جنگ سے تباہ حال غزہ کی پٹی میں خوراک اور امدادی مقامات پر بمباری کے ان کے مطالبے کی حمایت کرتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 17 دسمبر 2025
کارٹون : 16 دسمبر 2025