ایٹمی صلاحیت کی وجہ سے ملکی دفاع ناقابل تسخیر ہے، مریم نواز

شائع April 29, 2025
فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ایٹمی صلاحیت کی وجہ سے آج ملکی دفاع ناقابل تسخیر ہے، پاک افواج ہر خطرے سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق لاہور میں راشن کارڈ پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ملکی ترقی میں سب سے بڑا ہاتھ مزدوروں کا ہے، محنت کشوں کو راشن کارڈ کی مد میں ماہانہ3ہزار روپے ملیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ دشمن کے ہر وار کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور پاک افواج ہر خطرے سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا تعلق کسی بھی جماعت سےہو لیکن اگر ہم ایک ہیں تو فوج کےساتھ کھڑےہوں۔

انہوں نے کہا کہ ایٹمی صلاحیت کی وجہ سے آج ملکی دفاع ناقابل تسخیر ہے، نوازشریف نے عالمی دباؤ مسترد کرتے ہوئے ایٹمی دھماکے کیے، نوازشریف نے ملک کو بجلی کے کارخانے،موٹروے اوردیگربڑے منصوبے دیے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں40ارب روپے کی لاگت سے مریم نواز راشن پروگرام شروع کردیا گیا ہے،اس پروگرام کے تحت 12لاکھ ورکرز اور 84 لاکھ زیرکفالت افراد کو ماہانہ 3ہزار روپے کی سبسڈی حاصل ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ورکرز کو روزمرہ اشیائے خورونوش پر راشن کارڈ سے20فیصد تک رعایت ملے گی، جبکہ مزدوروں کی تنخواہیں اور مالی سہولیات اکاؤنٹس میں ڈیجیٹل طریقے سے منتقل ہوں گی۔

مریم نواز نے کہا کہ محنت کشوں کو ان کی دہلیر پر سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیں گے، مزدور کی کم سے کم اجرت 37ہزا روپے یقینی بنائی جارہی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ اپنا گھر اسکیم کامیابی سے جاری ہے اور 30ہزار گھر بن چکے ہیں، اللہ کا شکر ادا ادا کرتی ہوں کہ میرا دیرینہ خواب پورا ہوا۔

انہوں نے کہا کہ طلبا کیلئےبہت جلد1 لاکھ لیپ ٹاپ کی اسکیم لارہے ہیں، پنجاب میں ہزاروں کلومیٹر نئی سڑکوں کا جال بچھایا جارہا ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ نے کہا کہ این ایف سی سب کے پاس ہے لیکن اگر کمی ہے تو نیت کی ہوسکتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 11 جون 2025
کارٹون : 10 جون 2025