• KHI: Sunny 21.8°C
  • LHR: Sunny 13.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.9°C
  • KHI: Sunny 21.8°C
  • LHR: Sunny 13.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.9°C

بوکھلاہٹ میں مبتلا مودی سرکار نے ’موچی‘ کو قومی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیکر گرفتار کرلیا

شائع April 30, 2025
— فائل فوٹو: رائٹرز
— فائل فوٹو: رائٹرز

پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار مودی سرکار نے ایک موچی کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے کر گرفتار کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق گزشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس میں بھارت کی جانب سے پاکستان میں سرحد پار دہشت گردی کا نیٹ ورک پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہونے کے بعد بھارتی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی اور اپنی ناکامیوں کا ملبہ اپنے ہی شہریوں پر ڈالنا شروع کردیا۔

ذرائع کے مطابق بھارتی حکام نے ملک کی سب سے بڑی بھٹنڈہ چھاؤنی میں 7، 8 سال سے کام کرنے والے موچی سنیل کمار کو گرفتار کرلیا۔

ریپبلک ٹی وی کے مطابق سنیل کمار کو بھارتی حکومت نے قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

بھارتی حکام نے سنیل کمار کو حساس معلومات شیئر کرنے اور پاکستانی ہینڈلرز سے رابطہ برقرار رکھنے کے شبہے میں گرفتار کیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 11 فروری 2026
کارٹون : 10 فروری 2026