• KHI: Partly Cloudy 28.3°C
  • LHR: Sunny 24.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 26.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 28.3°C
  • LHR: Sunny 24.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 26.8°C

وفاقی وزیر امیر مقام کے قافلے میں شامل گاڑی کو حادثہ، 5 افراد زخمی

شائع May 1, 2025 اپ ڈیٹ May 1, 2025 11:24pm
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام کے قافلے کی گاڑی مری کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے، تاہم وفاقی وزیر محفوظ رہے۔

ڈان نیوز کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر سی ایم ایچ مری منتقل کر دیا گیا، حادثے کے بعد انجینئر امیر مقام نے زخمیوں کی عیادت کی اور مکمل علاج کی ہدایت کی۔

اس موقع پر امیر مقام کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے جان کا کوئی نقصان نہیں ہوا، انہوں نے زخمی ساتھیوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر کا کامیاب دورہ مکمل کرنے کے بعد واپسی پر حادثہ پیش آیا۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026