عالمی ردعمل سے بھارت کو مایوسی ہوئی ہے، سوئی برابر ثبوت پیش نہ کرسکا، ڈاکٹر معید یوسف

شائع May 5, 2025 اپ ڈیٹ May 6, 2025
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

سابق مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ بھارت پہلگام فالس فلیگ آپریشن کرکے پھنس گیا اور دنیا نے اس مرتبہ بھارت کو مایوس کیا ہے۔

ڈان نیوز کے پروگرام لائیو ود عادل شاہ زیب میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایسے ماحول میں جب تک کشیدگی کم نہ ہو جائے، خطرہ موجود رہتا ہے ، بھارت سوئی برابر ثبوت بھی پیش نہیں کر سکا جس کی وجہ سے دنیا نے ان کی حمایت نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت پر اٹھنے والے سولات حقیقی ہیں، بھارت کہتا تھا کشمیر جنت بنا ہوا ہے، یہاں سرمایہ کاری لائیں پھر دہشتگردی ہوئی تو 10 سالہ پرانی روش یعنی پاکستان پر الزام لگا دیا۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر پاکستان سے حملہ آور گئے ہیں تو آپ سو رہے تھے، بھارت کی نسبت ہمارا میڈیا ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہا ہے اس سے بھارت دنیا کے سامنے مزید بے نقاب ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 5 دسمبر 2025
کارٹون : 4 دسمبر 2025