• KHI: Fajr 4:13am Sunrise 5:42am
  • LHR: Fajr 3:18am Sunrise 4:57am
  • ISB: Fajr 3:13am Sunrise 4:57am
  • KHI: Fajr 4:13am Sunrise 5:42am
  • LHR: Fajr 3:18am Sunrise 4:57am
  • ISB: Fajr 3:13am Sunrise 4:57am

اسلام آباد کے سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ، تمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ

شائع May 7, 2025
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے جنگی حالات کے پیش نظر فوری ہنگامی اقدامات کا اعلان کیا ہے — فائل فوٹو: ڈان نیوز
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے جنگی حالات کے پیش نظر فوری ہنگامی اقدامات کا اعلان کیا ہے — فائل فوٹو: ڈان نیوز

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے ملک میں موجودہ جنگی حالات کے پیش نظر فوری ہنگامی اقدامات کا اعلان کیا ہے، اسلام آباد کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور تمام طبی عملے کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق وزارت صحت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ تمام ڈاکٹرز، نرسز، پیرا میڈیکل اور انتظامی عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں، جب کہ ملازمین کو فوری طور پر ڈیوٹی پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے اپنے جنیوا اور قطر کے سرکاری دورے بھی منسوخ کر دیے ہیں، تاکہ اندرون ملک حالات پر مکمل توجہ دی جا سکے۔

موجودہ صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر وفاقی ادارہ صحت میں 24 گھنٹے کام کرنے والا ایمرجنسی کوئیک رسپانس سینٹر قائم کردیا گیا ہے، جو جنگی حالات سے پیدا ہونے والی طبی ضروریات کا فوری جائزہ لے کر تمام متعلقہ اداروں سے ہم آہنگی کے ساتھ بروقت اقدامات کرے گا۔

واضح رہے کہ بھارت نے گزشتہ رات، اندھیرے میں پاکستان کے شہری علاقوں پر حملہ کرکے طبل جنگ بجادیا تھا۔

بھارتی حملے کے بعد پاکستان کی مسلح افواج نے بزدلانہ حملے کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے 3 رافیل طیاروں سمیت 5 جنگی طیارے مارے گرائے، جب کہ ایک بریگیڈ ہیڈکوارٹر سمیت متعدد فوجی چیک پوسٹوں کو تباہ کردیا تھا، بھارتی فوج نے ایل اوسی کے چورا کمپلیکس پر سفید جھنڈ الہرا کر شکست تسلیم کرلی تھی۔

وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے صبح سویرے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی فوج نے سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کرلی ہے، پاک فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر دشمن کی پوسٹوں کو بھاری نقصان پہنچایا گیا ہے، پاکستان کے مؤثر جواب کے بعد بھارت کی متعدد پوسٹیں تباہ ہوئیں جبکہ پاکستان نے بھارت کے 5 لڑاکا طیارے اور ایک ڈرون مار گرایا۔

اس کے علاوہ پاک فوج کی جوابی کارروائیاں تاحال جاری ہیں اور دشمن کو بھاری نقصان پہنچنے کی مسلسل اطلاعات مل رہی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 12 جون 2025
کارٹون : 11 جون 2025