بھارت کا بزدلانہ حملہ: پاک فوج کی بھارتی فوج کی پوسٹوں کے خلاف کارروائیاں جاری

شائع May 7, 2025

بھارت کے بزدلانہ حملے کے جواب میں پاک فوج کی بھارتی فوج کی پوسٹوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

سرکاری ٹی وی کی جانب سے ایکس پر جاری بیان میں سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کی بھارتی جارحیت کے خلاف بھرپور جوابی کارروائیاں جاری ہیں، کوٹ کٹھیرہ کوٹلی سیکٹر میں بھارتی پوسٹ تباہ کر دی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی گول ٹیکری پوسٹ تباہ کردی، فوٹیج میں پوسٹ کے تباہ ہونے کے بعد دھواں نکلنے کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔

مزید بتایا کہ بھارتی جارحیت کا جواب پاک فوج بھرپور طریقے سے دے رہی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 11 فروری 2026
کارٹون : 10 فروری 2026