بھارت کو وقت بتائے گا پاکستان پر حملہ اس کی تاریخی غلطی ہے، بیرسٹر گوہر
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بھارت کو وقت بتائے گا کہ پاکستان پر حملہ کرنا اس کی تاریخی غلطی ہے، بھارت نے دوبارہ ایسی حماقت کی تو منہ توڑ جواب دیں گے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج اس ایوان میں سیاست مکمل خاموش ہے کیونکہ ملک کے لیے سب متحد ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کل رات کے اندھیرے میں بھارت نے حملہ کیا، بھارت کو وقت بتائے گا کہ یہ اس کی تاریخی غلطی ہے، افواج پاکستان نے بھارت کے پانچ جہاز مار گرائے جس پر ہم پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ بھارت نے دوبارہ ایسی حماقت کی تو منہ توڑ جواب دیں گے، پاکستان اپنے دفاع کا پورا حق رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلگام واقعے کی مذمت کرتے ہوئے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے،اگر تقسیم رہے گی تو بات آگے نہیں بڑھے گی،پاکستان ہمارا بھی ہے اور اس ملک کا سب سے بڑا لیڈر بانی پی ٹی آئی ( عمران خان) ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اختلافات بڑھتے بڑھتے اس حد تک نہیں ہونے چاہیئں کہ نفرت میں بدل جائیں، یہ غیر ضروری ٹرائل ختم ہونا چاہیے ، وزیراعظم کی بات چیت کی پیش کش کا خیرمقدم کرتا ہوں۔












لائیو ٹی وی