ملک بھر کی فضائی حدود بڑی حد تک بحال کردی گئی، سول ایوی ایشن

شائع May 7, 2025
فائل فوٹو
فائل فوٹو

سول ایوی ایشن اتھارٹی ( سی اے اے ) نے تصدیق کی ہے کہ ملک بھر کی فضائی حدود بڑی حد تک بحال کردی گئی ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایک نوٹس ٹو ایئرمین (نوٹم) جاری کرتے ہوئے ملک بھر کے بیشتر فضائی راستوں پر فضائی حدود کی بحالی کا اعلان کیا ہے، جبکہ چند فضائی روٹس اگلے 24 گھنٹوں تک بند رہیں گے۔

سی اے اے نے تصدیق کی ہے کہ اسلام آباد، راولپنڈی اور کراچی کی فضائی حدود اب مکمل طور پر بحال کر دی گئی ہیں۔

ایک علیحدہ نوٹس میں، سی اے اے نے مزید کہا ہے کہ لاہور فلائٹ ریجن میں فضائی ٹریفک کے راستے کے کچھ حصے آپریشنل وجوہات کی بنا پر 9 مئی کو دوپہر 12:20 بجے تک تمام بلندیوں پر بند رہیں گے۔

ڈان نیوز ڈاٹ کام سے بات کرتے ہوئے، سی اے اے کے ترجمان نے وضاحت کی کہ لاہور اور اسلام آباد کے درمیان صرف چند راستے بند رہیں گے، لیکن دونوں شہروں کے درمیان دیگر راستے فعال رہیں گے۔

سی اے اے نے کہا کہ اسلام آباد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آنے یا جانے والی پروازوں کو انجن شروع کرنے سے پہلے کلیئرنس یقینی بنانے کے لیے اسلام آباد ایئر ٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی) سے رابطہ کرنا ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 29 جون 2025
کارٹون : 28 جون 2025