بھارت کے بزدلانہ حملہ کے خلاف لاہور کے پہلوان بھی میدان میں آگئے
بھارت کے بزدلانہ حملے کے خلاف لاہور کے پہلوان بھی میدان میں آگئے۔
ڈان نیوز کے مطابق جنگی ترانوں کے ساتھ پہلوانوں نے بھارتیوں کو للکارا، اکھاڑے میں قومی ترانوں نے ماحول کو گرما دیا۔
صدر ایل آر اے مہراکرم عرف کالاپہلوان کے اکھاڑے میں پہلوانوں کے قومی پرچم کے ساتھ نعرے لگائے۔
اکھاڑہ پاکستان زندہ باد ، پاک آرمی زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا، اس موقع پر کالا پہلوان کا کہنا تھا کہ ہم مودی کو للکار رہے ہیں، تم نے رات کو حملہ کیا، ہم دن میں جواب دیں گے۔
کالا پہلوان کے مطابق میرے دس ہزار شاگرد پاک فوج کے ساتھ بارڈر پر لڑنے کے لیے تیار ہیں، ہم پاک فوج کے ساتھ مل کربھارت کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔












لائیو ٹی وی