بھارتی جارحیت پر وزیر خارجہ کی اسلام آباد میں تعینات سفیروں کو بریفنگ

شائع May 7, 2025
— فوٹو: ایکس
— فوٹو: ایکس

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے اسلام آباد میں تعینات غیر ملکی سفیروں کو بھارتی جارحیت پر بریفنگ دی۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیر خارجہ نے بھارت کی جانب سے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاکستان اور آزاد کشمیر میں بھارتی حملوں سے متعلق آگاہ کیا۔

اسحٰق ڈار نے بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ بھارتی جارحیت نے علاقائی امن و استحکام کو بھی خطرے میں ڈالا اور ساتھ ہی بھارتی دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔

نائب وزیراعظم نے زور دیا کہ بھارتی اقدامات اقوام متحدہ کے چارٹر، بین الاقوامی قوانین اور بین الریاستی تعلقات کے اصولوں کی صریحاً خلاف ورزی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلگام حملے کے ساتھ پاکستان کو جوڑنے کے حوالے سے کوئی معتبر ثبوت پیش نہیں کیا گیا جب کہ پاکستان نے بار بار تحمل کا مظاہرہ کیا۔

کارٹون

کارٹون : 15 جون 2025
کارٹون : 14 جون 2025