پاکستان کی جوابی کارروائی کا خوف، بھارت نے21 ایئرپورٹس کو بند کر دیا

شائع May 7, 2025
— فوٹو: دی ہندو
— فوٹو: دی ہندو

بھارت نے شمالی علاقوں کے 21 ایئرپورٹس کو مسافر طیاروں کے لیے 10 مئی تک بند کر دیا جبکہ بڑی تعداد میں پروازیں منسوخ ہو گئیں۔

بھارتی میڈیا دی ہندو کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے کم از کم 21 ہوائی اڈے حکومتی ہدایت کے بعد مسافروں کی پروازوں کے لیے 10 مئی تک بند کر دیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق شہری ہوابازی کی وزارت کی جانب سے جاری نوٹم میں کہا گیا ہے کہ یہ ہوائی اڈے 10 مئی کی صبح 5 بج کر 29 منٹ تک بند رہیں گے۔

دی ہندو کے مطابق مقبوضہ کشمیر اور سری نگر اور لیہہ کے ہوائی اڈے، امرتسر، چندی گڑھ، پٹیالہ، (بھارتی) پنجاب میں ہلوارہ ہوائی اڈے، ہماچل پردیش میں شملہ اور دھرم شالہ، جودھ پور، بیکانیر، جیسلمیر اور کشن گڑھ، راجستھان، بھودرہ، راجستھان، اور گجرات میں کانڈلا، کیشود اور بھوج ہوائی اڈے بند رہیں گے۔

دی ہندو نے مزید کہا کہ ان میں سے بہت سے ہوائی اڈے ایئر لائنز اور انڈین ایئر فورس مشترکہ طور پر استعمال کرتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس کے نتیجے میں مقامی روٹس چلانے والی بھارتی ایئر لائنز کی بڑی تعداد میں پروازیں منسوخ ہوئیں، کچھ بین الاقوامی پروازیں بھی متاثر ہوئیں کیونکہ بشمول امریکا کی ایئر لائنزبھارت میں داخل ہونے کے لیے پاکستان کی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکتیں۔

کارٹون

کارٹون : 13 جون 2025
کارٹون : 12 جون 2025