ترکیہ کے صدر کا وزیراعظم سے رابطہ، شہریوں کی شہادت پر اظہار تعزیت

شائع May 7, 2025
— فائل فوٹو: ڈان
— فائل فوٹو: ڈان

وزیراعظم شہباز شریف سے ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے ٹیلی فونک رابطہ کرکے بھارت جارحیت کے نتیجے میں پاکستانی شہریوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا۔

ڈان نیوز کے مطابق رجب طیب اردوان نے شہباز شریف سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران ۔ جنوبی ایشیا میں امن کے لیے پاکستان کے عزم کو سراہا اور پاکستانی عوام کے ساتھ ترکیہ کی یکجہتی کا اعادہ کیا۔

ٹیلیفونک رابطے کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے بھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت پر بھارت کے بزدلانہ حملے نے جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کو شدید خطرے میں ڈال دیا ہے جوکہ ناقابل قبول ہے۔

شہباز شریف کی ترک صدر سے گفتگو میں بھارتی میزائل حملوں کی مذمت کرتے ہوئے بھارت نے بغیر ثبوت کے پہلگام واقعے میں پاکستان کو ملوث کرنے کی سازش کی۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے پہلگام حملے کی غیر جانبدارنہ شفاف تحقیقات کی پیشکش کا جواب نہیں دیا، بھارت نے جارحیت اور غیرذمہ دارانہ ریاستی رویے کا خطرناک راستہ اختیار کیا۔

وزیراعظم کا پوری قوت سے ملکی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کے دفاع کے عزم کا اعادہ کیا اور بھارتی جارحیت کے بعد ترکیہ کی پاکستان سے یکجہتی اور حمایت کی تعریف کی۔

دوسری جانب، طیب ایردوان نے خطے میں امن کے لیے پاکستان کے عزم کو سراہتے ہوئے پاکستانی عوام کے ساتھ ترکیہ کی یکجہتی کا اعادہ کیا اور پاکستانی شہریوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا۔

ترک صدر کا کہنا تھا کہ ترکیہ کشیدگی کو کم کرنے کی حمایت کرتا ہے اور پاکستان کے دیرینہ دوست کے طور پر اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

مزید کہا کہ ترک قوم پاکستان کے سفارتی اقدامات کی کامیابی کیلئے دعا گو ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 جون 2025
کارٹون : 23 جون 2025