• KHI: Maghrib 7:14pm Isha 8:40pm
  • LHR: Maghrib 6:58pm Isha 8:33pm
  • ISB: Maghrib 7:08pm Isha 8:47pm
  • KHI: Maghrib 7:14pm Isha 8:40pm
  • LHR: Maghrib 6:58pm Isha 8:33pm
  • ISB: Maghrib 7:08pm Isha 8:47pm

بھارتی جارحیت کے بعد پاک بھارت مشیران قومی سلامتی میں رابطے کی تصدیق

شائع May 8, 2025
— فوٹو: ٹی آر ٹی ورلڈ
— فوٹو: ٹی آر ٹی ورلڈ

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے بعد پاکستانی و بھارتی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر کا رابطہ ہوا ہے۔

ٹی آر ٹی ورلڈ کو انٹرویو دیتے ہوئے اسحق ڈار سے اس بارے میں سوال کیا گیا کہ آیا رات بھر کی کارروائیوں کے بعد نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر کا ایک دوسرے سے رابطہ ہوا ہے، جس پر ان کا کہنا تھا کہ، جی، دونوں کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔

پاکستان نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر انٹر سروسز انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک ہیں جبکہ ان کے ہم منصب اجیت دوول ہیں۔

نائب وزیراعظم اسحٰق ڈارکا ترکیہ کےسرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ پاکستان، بھارت کو مناسب جواب دینےکاحق رکھتاہے، پاکستان کےخلاف بھارت نےجوکچھ کیاوہ ناقابل معافی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 مئی 2025
کارٹون : 22 مئی 2025