• KHI: Sunny 28°C
  • LHR: Partly Cloudy 25.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 25.1°C
  • KHI: Sunny 28°C
  • LHR: Partly Cloudy 25.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 25.1°C

بھارتی شہر امرتسر، ممبئی، دہلی، گجرات میں بلیک آؤٹ، شہریوں کوگھروں میں رہنےکی ہدایت

شائع May 8, 2025 اپ ڈیٹ May 8, 2025 09:34am
— فوٹو: انڈیا ٹوڈے
— فوٹو: انڈیا ٹوڈے

بھارتی شہر امرتسر، ممبئی، دہلی، گجرات میں بلیک آؤٹ کر دیا گیا، ایمرجنسی سائرن بج گئے، جبکہ شہریوں کوگھروں میں رہنےکی ہدایت کر دی گئی۔

ڈان نیوز نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ امرتسر انتظامیہ نے بتایا کہ ’گھبرائیں نہیں،گھروں سے باہر جمع نہ ہوں۔‘

ادھر، رپورٹس کے مطابق ممبئی، دہلی اور گجرات میں بھی بجلی بندکردی گئی، ایمرجنسی سائرن بج گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس بلیک آؤٹ کا مقصد ہنگامی ردعمل کے لیے بھارت کی تیاری کا اندازہ لگانا ہے۔

دہلی کے اہم مقامات جیسے کناٹ پلیس، انڈیا گیٹ، اکشردھام مندر، ممبئی کے کچھ حصے، بہار کا پٹنہ اور گجرات کا سورت ان علاقوں میں شامل ہیں جہاں بلیک آؤٹ کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026