• KHI: Maghrib 7:22pm Isha 8:51pm
  • LHR: Maghrib 7:08pm Isha 8:47pm
  • ISB: Maghrib 7:19pm Isha 9:02pm
  • KHI: Maghrib 7:22pm Isha 8:51pm
  • LHR: Maghrib 7:08pm Isha 8:47pm
  • ISB: Maghrib 7:19pm Isha 9:02pm

پاک-بھارت کشیدگی: پنجاب کے بعد اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں بھی 2 دن کی چھٹی کا اعلان

شائع May 8, 2025
— فائل فوٹو: رائٹرز
— فائل فوٹو: رائٹرز

پاک-بھارت کشیدگی کے سبب پنجاب کے بعد اسلام آباد کے تمام تعلیمی اداروں میں بھی 2 دن کی چھٹی کا اعلان کر دیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں چھٹی کا نوٹی فکیشن ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے جاری کر دیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کو وفاق کے تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے، تاہم تعلیمی اداروں میں امتحانات معمول کے مطابق ہوں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل محکمہ تعلیم پنجاب نے پاک بھارت کشیدگی کے سبب تمام تعلیمی اداروں میں 2 دن کی چھٹی کا اعلان کر دیا تھا۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ تعلیمی اداروں کی بندش کا اعلان امن و امان کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ۔

صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ تمام تعلیمی ادارے جمعے اور ہفتے کو بند رہیں گے، چھٹیوں کے احکامات تمام اسکول، کالجز اور یونیورسٹیوں کے لیے ہیں جب کہ پنجاب میں پیر 12 مئی سے تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل شروع ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 12 جون 2025
کارٹون : 11 جون 2025