• KHI: Sunny 28°C
  • LHR: Partly Cloudy 25.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 25.1°C
  • KHI: Sunny 28°C
  • LHR: Partly Cloudy 25.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 25.1°C

کراچی: جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن فوری طور پربحال

شائع May 8, 2025 اپ ڈیٹ May 8, 2025 11:09pm
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن فوری طور پربحال کردیاگیا۔

ڈان نیوز کے مطابق پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے جاری نوٹم میں بتایا کہ ملک کے دیگر تمام بڑے ایئرپورٹس بدستور فلائٹ آپریشن کے لیے دستیاب ہیں۔

پی اے اے کے مطابق مسافرحضرات اپنی پروازوں سےمتعلق معلومات کے لیے ایئرلائن سے رابطے میں رہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پی اے اے نے بتایا تھا کہ آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن آج رات 12 بجے تک معطل رہے گا۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے جاری نوٹم میں کہا تھا کہ مسافر پروازوں سے متعلق معلومات کے لیے ایئر لائن سے رابطے میں رہیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026