• KHI: Asr 5:10pm Maghrib 7:14pm
  • LHR: Asr 4:52pm Maghrib 6:58pm
  • ISB: Asr 5:01pm Maghrib 7:08pm
  • KHI: Asr 5:10pm Maghrib 7:14pm
  • LHR: Asr 4:52pm Maghrib 6:58pm
  • ISB: Asr 5:01pm Maghrib 7:08pm

بی بی سی نے تباہ ہونے والے بھارتی رافیل طیارے کی ویڈیوز تلاش کرلیں

شائع May 8, 2025
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے گر کر تباہ ہونے والے بھارتی لڑاکا طیاروں کی فوٹیج تلاش کر لی، جس میں فرانسیسی رافیل بھی شامل ہے۔

بی بی سی ویریفائی نے کہا ہے کہ اس نے تین ویڈیوز کی تصدیق کی ہے، جن میں بظاہر فرانسیسی ساختہ رافیل لڑاکا طیارے کا ملبہ دکھایا گیا ہے، یہ وہی طیارہ ہے جو بھارتی فضائیہ استعمال کرتی ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے نے کہا، ’ ایک کلپ کے تجزیے سے بی بی سی ویریفائی کو معلوم ہو اکہ یہ بھارتی پنجاب کے شہر بھٹنڈا کے قریب ایک کھیت کا ہے جس میں فوجیوں کو گر کر تباہ ہونے والے طیارے کا ملبہ جمع کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔’

بی بی سی ویریفائی نے مزید کہا کہ اس نے اسی مقام کے رات کے وقت بنائے گئے دو مزید کلپس بھی تلاش کیے ہیں، جن میں سے ایک میں کھیت میں ملبہ پڑا نظر آرہا ہے، جبکہ دوسرے کلپ میں آسمان میں ایک پروجیکٹائل کو آگ پکڑتے ہوئے اور پھر کھلے میدان میں آگ لگی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔

رسک انٹیلیجنس کمپنی سبیلائن چلانے والے برطانوی فوج کے سابق افسر جسٹن کرمپ نے بی بی سی ویریفائی کو بتایا کہ ملبہ بظاہر فرانسیسی ساختہ ہوا سے فضا میں مار کرنے والا میزائل ہے، جو میراج 2000 اور رافیل لڑاکا طیاروں دونوں میں استعمال ہوتا ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک اور تصویر میں ( طیارے کی) دم کا حصہ دکھائی دے رہا ہے جس پر ’BS001‘ اور ’Rafale‘ کندہ ہے، گوگل ریورس امیج سرچ میں تصویر کا کوئی پرانا ورژن نہیں ملا۔

کارٹون

کارٹون : 24 مئی 2025
کارٹون : 22 مئی 2025