• KHI: Maghrib 7:14pm Isha 8:40pm
  • LHR: Maghrib 6:58pm Isha 8:33pm
  • ISB: Maghrib 7:08pm Isha 8:47pm
  • KHI: Maghrib 7:14pm Isha 8:40pm
  • LHR: Maghrib 6:58pm Isha 8:33pm
  • ISB: Maghrib 7:08pm Isha 8:47pm

وزیراعظم کا ترسیلاتِ زر میں ریکارڈ اضافے پر اظہار اطمینان

شائع May 9, 2025
— فائل  فوٹو
— فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جولائی2024 تا اپریل 2025 ترسیلات زر 31.2 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے رواں مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں 31 فیصد کے ریکارڈ اضافے پر اظہار اطمینان کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جولائی2024 تا اپریل2025 کی مدت میں ترسیلات زر 31.2 ارب ڈالر کی بلندترین سطح پرپہنچ گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانی ملکی معیشت کی ترقی میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت ملکی معیشت کی ترقی کے لیے پرعزم ہے۔

اپریل میں 3.2 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے اپریل میں 3 ارب 20 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر بھیجی گئیں، یہ سالانہ بنیادوں پر 13 فیصد اضافہ ہے۔

بروکریج فرم ٹاپ لائن سیکیورٹیز کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2025 کے 10 ماہ میں ترسیلات زر 31 فیصد بڑھ کر 31 ارب 20 کروڑ ڈالر تک جا پہنچیں۔

اپریل میں سب سے زیادہ 72 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی ترسیلات سعودی عرب سے بھیجی گئیں جبکہ متحدہ عرب امارات سے 65 کروڑ 80 لاکھ ڈالر، برطانیہ سے 53 کروڑ 50 لاکھ ڈٓلر اور امریکا سے 30 کروڑ 20 لاکھ ڈالر موصول ہوئے۔

کارٹون

کارٹون : 24 مئی 2025
کارٹون : 22 مئی 2025