• KHI: Sunny 28°C
  • LHR: Partly Cloudy 25.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 25.1°C
  • KHI: Sunny 28°C
  • LHR: Partly Cloudy 25.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 25.1°C

وزیراعظم نے ایٹمی امور کا جائزہ لینے والی نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

شائع May 10, 2025 اپ ڈیٹ May 10, 2025 07:14am
پاکستان واضح کرچکا کہ ایسی تباہی ہوگی کہ دنیا ماضی کی تمام جنگیں بھول جائیں گی
—فائل فوٹو:
پاکستان واضح کرچکا کہ ایسی تباہی ہوگی کہ دنیا ماضی کی تمام جنگیں بھول جائیں گی —فائل فوٹو:

وزیراعظم شہباز شریف نے ایٹمی معاملات کا جائزہ لینے والی نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے فوری طور پر نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے، نیشنل کمانڈ اتھارٹی پاکستان کے جوہری معاملات کا جائزہ لیتی ہے۔

اہم ترین دفاعی اثاثے استعمال کرنے کااختیار نیشنل کمانڈ اتھارٹی کے پاس ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے بعد بھارت کی جانب سے مزید کسی قسم کی کارروائی کی گئی تو پاکستان ایسا جواب دے گا جسے تاریخ یاد رکھے گی۔

اس اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

پاکستان پہلے ہی واضح کر چکا ہے کہ بھارت نے مزید جارحیت کی تو ہائی ویلیو اہداف کونشانہ بنایا جائے گا، جوابی حملے کی صورت میں بھارت کے معاشی اہداف نشانے پر ہوں گے۔

سیاسی و عسکری قیادت نے انتباہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوابی کارروائی کے بعد بھارتی حرکت کے سنگین نتائج ہوں گے، ایسی تباہی ہوگی کہ دنیا ماضی کی تمام جنگیں بھول جائیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026