کراچی ایئرپورٹ کے اطراف بھارتی پروجیکٹائل، پشاور میں ڈرونز تباہ
کراچی ایئرپورٹ کے اطراف بھارتی پروجیکٹائل تباہ کردیے گئے۔
ڈان نیوز کے مطابق کراچی ایئرپورٹ کے اطراف بھارتی پروجیکٹائل تباہ کردیے گئے،
علی الصبح بھارتی ڈرونز نے بھی کراچی میں ملیر اور اطراف کے علاقوں کا رخ کیا، جسے پاک افواج نے مہارت سے ہوا میں ہی تباہ کردیا۔
دوسری جانب پشاور میں بھی رات گئے دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں، پاک فوج نے بھارتی ڈرونز مار گرائے۔
واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے بھارت جارحیت کے جواب میں کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے اور بھارت کے خلاف ’آپریشن بنیان مرصوص‘ شروع کردیا گیا ہے، اور بھارت میں متعدد اہداف کو نشانہ بناتے ہوئے ادھم پور ایئربیس، پٹھان کوٹ، سورت گڑھ ایئرفیلڈز، براہموس اسٹوریج سائٹ، بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ اور اڑی میں سپلائی ڈپو سمیت 11 اہداف کو تباہ کردیا گیا ہے۔
راجوڑی میں واقع بھارت کے ملٹری انٹیلی جنس کے مرکز کو بھی تباہ کیا گیا، جو پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا۔
بھارتی جارحیت پر پاکستان کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی پر بھارت کا فضائی آپریشن ٹھپ ہوگیا۔ 32 ایئرپورٹس بند کردیے گئے ہیں۔ امرتسر، ادھم پور، چندی گڑھ، پٹھان کوٹ سمیت دیگر شہروں میں ایئرپورٹس پر آپریشن روک دیا گیا، شہریوں کو بک کرائے گئے ٹکٹس واپس لینے کی ہدایت کردی گئی ہے۔