• KHI: Zuhr 12:29pm Asr 5:09pm
  • LHR: Zuhr 11:59am Asr 4:51pm
  • ISB: Zuhr 12:04pm Asr 5:00pm
  • KHI: Zuhr 12:29pm Asr 5:09pm
  • LHR: Zuhr 11:59am Asr 4:51pm
  • ISB: Zuhr 12:04pm Asr 5:00pm

بھارت کے متعدد ڈرونز کو پاکستان نے فضا میں ہی تباہ کر دیا، سکھر ایئرپورٹ اور ایئربیسز محفوظ رہے

شائع May 10, 2025
سیکیورٹی ذرائع نے صبح سے اب تک 80 بھارتی ڈرونز تباہ کرنے کی اطلاع دی تھی
— فائل فوٹو
سیکیورٹی ذرائع نے صبح سے اب تک 80 بھارتی ڈرونز تباہ کرنے کی اطلاع دی تھی — فائل فوٹو

بھارت کے متعدد ڈرونز کو پاکستان نے فضا میں ہی تباہ کر دیا، بھارتی ڈرونز کو سیالکوٹ، سکھر ایئرپورٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں رفیقی ایئربیس، رحیم یار خان، شیخوپورہ سمیت دیگر علاقوں میں نشانہ بنایا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق سیالکوٹ کی حدود میں داخل ہونے والے متعدد بھارتی ڈرونز کو پاک فوج نے مار گرایا، بھارتی ڈرونز کو نواحی پڑتانوالی میں گرایا گیا، ملبے کو تحویل میں لے لیا گیا۔

سیالکوٹ میں بھی سیکورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے بھارتی ڈرونز کو مکمل تباہ کر دیا، سکھر ایئرپورٹ سے متصل ایئربیس کے قریب بھارتی ڈرون مار گرایا، ڈرون گرنے سے کوئی نقصان نہیں ہوا،

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھارت کی جانب سے رفیقی ایئر بیس کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بنادی گئی، سیکورٹی فورسز نے پیرمحل میں 3 بھارتی ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کر دیا، بھارتی ڈرونز کوگاؤں پیر گڑیانہ کے قریب گرایا گیا، تباہ شدہ ڈرونز کا ملبہ اکٹھا کرلیا گیا۔

ڈرونز گرنے سے کھیتوں میں آگ بھڑک اٹھی، فائرفائٹرز نے آگ بجھادی، ڈرون گرنے سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔

شیخوپورہ میں نارنگ منڈی کے علاقے جے سنگھ والا میں پاک فوج نے بھارتی ڈرون کو مارگرایا، بھارتی ڈرون کو آبادی سے باہر کھیتوں میں گرایا گیا، جس سے آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔

رحیم یارخان میں پاک فوج نے 3 سے زائد بھارتی ڈرونز کو مار گرایا، ایک ڈرون کا ملبہ شیخ زید انٹرنیشل ایئرپورٹ پر گرا، دفاعی اداروں نے جائے وقوع کو گھیرے میں لے لیا۔

یاد رہے کہ سیکیورٹی ذرائع نے آج صبح سے اب تک 80 بھارتی ڈرونز تباہ کرنے کی اطلاع دی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 20 مئی 2025
کارٹون : 19 مئی 2025