بھارتی حملے میں رحیم یار خان کے شیخ زاید ایئرپورٹ کو نقصان، ننکانہ صاحب پر حملہ ناکام بنا دیا گیا
بھارت نے گزشتہ روز رحیم یار خان کے شیخ زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملہ کرکے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی دوستی کی علامت کو نقصان پہنچایا۔
ڈان نیوز کے مطابق بھارتی بزدلانہ حملے کے نتیجے میں شیخ زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ملی ہیں، جس میں ہوائی اڈے کو معمولی نقصان پہنچا، بھارت نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی دوستی کی علامت کو نشانہ بنایا۔
1993 میں تعمیر کیے گئے اس ایئرپورٹ کانام شیخ زاید بن سلطان النہیان کےنام پر رکھا گیا تھا، بھارت کی جانب سے گزشتہ روز ننکانہ صاحب کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی تاکہ پاکستان اور سکھوں کے تعلقات کو متاثر کیا جاسکے۔
یاد رہے کہ بھارتی جارحیت کے بعد پاکستان کے منہ توڑ جواب سے بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر عالمی برادری کو مدد کرنے کے لیے فون پر فون کر رہا ہے۔
پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف ’آپریشن بنیان مرصوص‘ شروع کردیا گیا، اور بھارت میں متعدد اہداف کو نشانہ بناتے ہوئے ادھم پور ایئربیس، پٹھان کوٹ، سرسہ، سورت گڑھ ایئرفیلڈز، براہموس اسٹوریج سائٹ، بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ اور اڑی میں سپلائی ڈپو سمیت 12 اہداف کو تباہ کردیا گیا ہے، مزید کئی اہداف بھی نشانے پر ہیں، پاک فوج، فضائیہ کی کارروائیاں جاری ہیں۔