پرنس رحیم آغا خان کی پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش
اسمٰعیلیوں کے روحانی پیشوا پرنس رحیم آغا خان نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش کردی۔
ڈان نیوز کے مطابق پرنس رحیم آغان خان نے دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم کو ثالثی سے متعلق خطوط لکھ دیے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی خطے کے لیے خطرناک ہے، دعا ہے مسئلہ پرامن طور پر حل ہو اور مزید جانی نقصان نہ ہو۔
پرنس رحیم آغا خان نے سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کو بھی معاملے میں کردار ادا کرنے کے لیے خط لکھا ہے۔
واضح رہے کہ آغا خان چہارم پرنس کریم آغا خان مرحوم نے بھی پچھلے پاک - بھارت تنازع میں ثالث کا کردار ادا کیا تھا۔