• KHI: Zuhr 12:29pm Asr 5:09pm
  • LHR: Zuhr 11:59am Asr 4:51pm
  • ISB: Zuhr 12:04pm Asr 5:00pm
  • KHI: Zuhr 12:29pm Asr 5:09pm
  • LHR: Zuhr 11:59am Asr 4:51pm
  • ISB: Zuhr 12:04pm Asr 5:00pm

پاک بھارت جنگ: آئی پی ایل کھیلنے آئے غیرملکی کرکٹر بھارت میں پھنس گئے

شائع May 10, 2025
— فوٹو: سوشل میڈیا
— فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کی صورتحال کے باعث انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل ) کھیلنے کے لیے بھارت میں موجود غیر ملکی کرکٹرز پھنس کر رہ گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور کئی ممالک کے کرکٹرز بھارت میں موجود ہیں، جنہوں نے منتظمین سے فوری طور پر واپسی کے انتظامات کا مطالبہ کیا ہے۔

غیر ملکی کرکٹرز اپنے ملک کے کرکٹ بورڈز سے بھی رابطے میں ہیں، جبکہ بھارت کو کرکٹرز کو واپس بھیجنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان پی ایس ایل کھیلنے کے لیے آئے غیرملکی کرکٹرز کو پہلے ہی بحفاظت ان کے وطن روانہ کرچکا ہے۔

خیال رہے کہ پاک بھارت کے درمیان جنگ کی صورتحال کے درمیان پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کے بقایا 8 میچز ملتوی کیے جاچکے ہیں، جبکہ بھارت میں کھیلا جارہا آئی پی ایل کا ایونٹ بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 20 مئی 2025
کارٹون : 19 مئی 2025