• KHI: Maghrib 7:11pm Isha 8:36pm
  • LHR: Maghrib 6:55pm Isha 8:29pm
  • ISB: Maghrib 7:05pm Isha 8:42pm
  • KHI: Maghrib 7:11pm Isha 8:36pm
  • LHR: Maghrib 6:55pm Isha 8:29pm
  • ISB: Maghrib 7:05pm Isha 8:42pm

فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کیلئے کھول دی گئی، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی

شائع May 10, 2025
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے بعد پاکستان کی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کے لیے کھول دی گئی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ترجمان پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی ( پی اے اے ) نے کہا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کے لیے مکمل طور پر بحال کر دی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق ملک کے تمام ائیرپورٹس معمول کے فلائٹ آپریشن کے لیے دستیاب ہیں۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے مسافروں سے گزارش کی ہے کہ اپنی پروازوں کے تازہ ترین شیڈول کے لیے ایئرلائن سے رابطہ کریں۔ .

واضح رہے کہ آج سہ پہر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ایکس پوسٹ میں اعلان کیا تھا کہ پاکستان اور بھارت فوری جنگ بندی پر رضامند ہوگئے ہیں۔

اس کے کچھ ہی دیر بعد نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحٰق ڈار نے بھی اپنی ایکس پوسٹ میں جنگ بندی کی تصدیق کردی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 19 مئی 2025
کارٹون : 18 مئی 2025