• KHI: Maghrib 7:11pm Isha 8:36pm
  • LHR: Maghrib 6:55pm Isha 8:29pm
  • ISB: Maghrib 7:05pm Isha 8:42pm
  • KHI: Maghrib 7:11pm Isha 8:36pm
  • LHR: Maghrib 6:55pm Isha 8:29pm
  • ISB: Maghrib 7:05pm Isha 8:42pm

شہباز شریف کا خطے میں امن کیلئے کردار ادا کرنے پر ڈونلڈ ٹرمپ سے اظہار تشکر

شائع May 10, 2025
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

وزیر اعظم شہباز شریف نے خطے میں امن کے لیے کردار ادا کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اظہار تشکر کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اس حوالے سے امریکا کے کردار کو سراہتا ہے، ہم نے خطے کے امن و استحکام کے مفاد میں یہ فیصلہ تسلیم کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیر خارجہ مارکو روبیو کے جنوبی ایشیا میں امن کے لیے کردار پر بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سمجھتا ہے کہ یہ ان مسائل کے حل کی ایک نئی شروعات ہے، جنہوں نے طویل عرصے سے خطے کو متاثر کیا اور اس کے امن، خوشحالی اور استحکام کی راہ میں رکاوٹ بنے رہے۔

واضح رہے کہ آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ پاکستان اور بھارت فوری اور مکمل سیز فائر کے لیے تیار ہوگئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں امریکی صدر نے اس بات کا انکشاف کیا تھا۔

ایکس پر بیان میں ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے رات بھر ثالثی کی اور مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ بھارت اور پاکستان نے مکمل اور فوری جنگ بندی پر اتفاق کیا۔

یاد رہے کہ آج علی الصبح پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے بھارت کے خلاف ’آپریشن بنیان مرصوص‘ (آہنی دیوار) شروع کردیا تھا اور بھارت میں ادھم پور، پٹھان کوٹ، آدم پور ایئربیسز اور کئی ایئرفیلڈز سمیت براہموس اسٹوریج سائٹ اور ایس 400 میزائل دفاعی نظام کے علاوہ متعدد اہداف کو تباہ کردیا تھا۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا تھا کہ پاکستان کے عوام اور مساجد کو جن ایئربیسز سے ٹارگٹ کیا گیا تھا، ان اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق فجر کے وقت دشمن کے خلاف آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کا آغاز کیا گیا اور بھارت پر فتح ون میزائل فائر کیے گئے تھے۔

اسی طرح پاکستانی میزائلوں سے بیاس کے علاقے میں براہموس اسٹوریج سائٹ تباہ کردی گئی تھی، جبکہ پاک فوج نے پٹھان کوٹ میں ایئرفیلڈ کو بھی تباہ کردیا، راجوڑی اور نوشہرہ میں پاکستان میں دہشت گردی کروانے والے بھارتی ملٹری انٹیلی جینس کے تربیتی مراکز بھی تباہ کر دیے گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 19 مئی 2025
کارٹون : 18 مئی 2025