• KHI: Zuhr 12:29pm Asr 5:09pm
  • LHR: Zuhr 11:59am Asr 4:51pm
  • ISB: Zuhr 12:04pm Asr 5:00pm
  • KHI: Zuhr 12:29pm Asr 5:09pm
  • LHR: Zuhr 11:59am Asr 4:51pm
  • ISB: Zuhr 12:04pm Asr 5:00pm

شاہد آفریدی کا پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم

شائع May 10, 2025
— فوٹو: فائل
— فوٹو: فائل

سابق مایہ ناز قومی کرکٹر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی ایک مثبت قدم ہے، اب وقت ہے کہ دہائیوں سے چلے آنے والے مسائل کو حل کرنے کے لیے سنجیدہ بات چیت کی جائے۔

سابق آل راؤنڈر نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ٹویٹ میں امریکی صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی ایک مثبت قدم ہے۔

شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ دنیا نے پاکستان کی امن کی دیرینہ خواہش دیکھی، اب وقت ہے کہ دہائیوں سے چلے آنے والے مسائل کو حل کرنے کے لیے سنجیدہ بات چیت کی جائے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ عالمی برادری حقائق کا بغور جائزہ لینے کے بعد اپنا فیصلہ دے گی۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ بڑے بھاری دل کے ساتھ، میں ان تمام معصوم بچوں اور شہریوں کی جانوں پر بھی سوگوار ہوں جو کشیدگی میں اضافے کے باعث زندگیوں سے محروم ہوگئے۔

شاہد آفریدی نے پاک افواج سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج کے پرعزم اور پرجوش جوانو، آپ کی کوششیں رائیگاں نہیں گئیں۔ پاکستان زندہ باد!

واضح رہے کہ آج سہ پہر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ایکس پوسٹ میں اعلان کیا تھا کہ پاکستان اور بھارت فوری جنگ بندی پر رضامند ہوگئے ہیں۔

اس کے کچھ ہی دیر بعد نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحٰق ڈار نے بھی اپنی ایکس پوسٹ میں جنگ بندی کی تصدیق کردی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 20 مئی 2025
کارٹون : 19 مئی 2025