• KHI: Fajr 4:20am Sunrise 5:46am
  • LHR: Fajr 3:29am Sunrise 5:03am
  • ISB: Fajr 3:26am Sunrise 5:04am
  • KHI: Fajr 4:20am Sunrise 5:46am
  • LHR: Fajr 3:29am Sunrise 5:03am
  • ISB: Fajr 3:26am Sunrise 5:04am

پاکستان نے بھارت کے جہاز گرائے، پھر بھارت سیز فائر پر راضی ہوگیا، بلاول بھٹو

شائع May 10, 2025
— فائل فوٹو: ٹوئٹر
— فائل فوٹو: ٹوئٹر

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے جہاز گرائے، پھر بھارت سیز فائر پر راضی ہوگیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ایک بیان میں چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ پاک-بھارت سیز فائر ہونا بہت بڑی کامیابی ہے، پاکستان کے عوام،افواج اور ایئرفورس کی سلام پیش کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے 3دن تک ہم نے صرف اپنا دفاع کیا، بھارت نے میزائل حملہ کیا توپھر جوابی کارروائی شروع ہوئی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے دنیا کو دکھایا کہ ہر قسم کا جواب دینا جانتے ہیں، امریکا نے بھارت کے پاکستان پر دہشت گردی کے الزامات کو تسلیم نہیں کیا، بھارت سیز فائرکے ساتھ مذاکرات کرنے پر بھی راضی ہوگیا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ دیکھنا ہے کہ بھارت پاکستان کے ساتھ صاف نیت سے بات کرنا چاہتا ہےیا نہیں، اُمید ہے بھارت ہم سے ذمہ داری سے بات کرے گا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت صاف نیت سے بات کرے گا تو یہ نئے دور کا آغاز ہوگا، جب سے نریندر مودی وزیراعظم بنا بھارت کی پالیسی انتہاپسندی پر مبنی ہوگئی، مودی نے خود کو بھارت اور دنیا بھر میں بے نقاب کردیا۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں بھارت کو کہناچاہیے جنگ دونوں ممالک کے مفاد میں نہیں۔

کارٹون

کارٹون : 19 مئی 2025
کارٹون : 18 مئی 2025