فوجی قیادت نے جو کہا وہ کر دکھایا، آپریشن بنیان مرصوص کے ذریعے منہ توڑ جواب دیا

شائع May 12, 2025
آرمی چیف نے کہا تھا کہ 13 لاکھ بھارتی فوج ڈرا اوردھمکا نہیں سکتی، طاقت اور مکاری سے مرعوب ہونے والے نہیں — فائل فوٹو
آرمی چیف نے کہا تھا کہ 13 لاکھ بھارتی فوج ڈرا اوردھمکا نہیں سکتی، طاقت اور مکاری سے مرعوب ہونے والے نہیں — فائل فوٹو

پاک فوج کی قیادت نے جو کہا وہ کر دکھایا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشن (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کو آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کے ذریعے منہ توڑ جواب دے کر دکھایا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدری نے واضح کیا تھا کہ کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے قرآن کریم کی آیات کا حوالہ دے کر کہا تھا کہ ’اللہ کی مدد اور نصرت سے یہ کتنی مرتبہ ہوا کہ ایک چھوٹی طاقت نے بڑی طاقت کو شکست دی‘۔

آرمی چیف نے گزشتہ دنوں تقاریر کے دوران کہا تھا کہ افواج پاکستان اور قوم ہر جارحیت کے خلاف پوری قوت سے سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوئے، علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے پاکستان میں بھرپور دفاعی صلاحیت موجود ہے۔

سپہ سالار جنرل عاصم منیر نے یہ بھی واضح کیا تھا کہ ملکی سالمیت کا دفاع کیسے کرنا ہے، ہم بخوبی جانتے ہیں۔

آرمی چیف نے کہا تھا کہ 13 لاکھ بھارتی فوج تمام تر ہتھیاروں سے ہمیں ڈرا اور دھمکا نہیں سکتی، بھارت کی طاقت اور مکاری سے مرعوب ہونے والے نہیں۔

ترجمان پاک فوج نے بھی بھارتی میزائل حملوں کے جواب میں کہا تھا کہ اب ہمارے جواب کا انتظار کرو۔

کارٹون

کارٹون : 16 جون 2025
کارٹون : 15 جون 2025