• KHI: Partly Cloudy 24.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.3°C
  • ISB: Cloudy 18.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 24.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.3°C
  • ISB: Cloudy 18.3°C

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی20 سیریز ری شیڈول ہونے کا امکان

شائع May 12, 2025
— فائل فوٹو: رائٹرز
— فائل فوٹو: رائٹرز

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کے بقیہ میچز 17 سے 25 مئی کو ہوگی جس کے باعث پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی20 سیریز شیڈول کے مطابق نہیں ہوگی اور میچز دو روز آگے بڑھائے جاسکتے ہیں۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے بقیہ میچز کا شیڈول متاثر ہونے سے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی20 سیریز کا شیڈول بھی متاثر ہوسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق ممکنہ طور پر پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی20 سیریز کے میچز 2 روز آگے بڑھائے جاسکتے ہیں اس حوالے سے دونوں بورڈ حکام رابطے میں ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی20 سیریز کے لیے آنے والی براڈ کاسٹنگ ٹیم ہی پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز کی براڈ کاسٹنگ کرے گی اور اس سیریز سے قبل ہی پی ایس ایل کے باقی میچز کرائے جائیں گے۔

یاد رہے کہ پی سی بی نے پی ایس ایل 10 کے بقیہ 8 میچز 17 سے 25 مئی تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کروانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں غیر ملکی کھلاڑی بھی شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی20 انٹرنیشنل 25 اور دوسرا 27 مئی کو فیصل آباد میں کھیلا جانا تھا۔

بنگلہ دیش کے خلاف باقی 3 ٹی20 انٹرنیشنل کی میزبانی قذافی اسٹیڈیم لاہور کرے گا، یہ میچز 30 مئی، یکم اور 3 جون کو کھیلے جانے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025