• KHI: Cloudy 23.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 18.2°C
  • KHI: Cloudy 23.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 18.2°C

کراچی سے پھر ہاتھ ہوگیا، مسلسل چوتھی بار ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا پورا فائدہ نہ مل سکا

شائع May 13, 2025 اپ ڈیٹ May 13, 2025 02:55pm
— فائل فوٹو: رائٹرز
— فائل فوٹو: رائٹرز

کراچی کے شہریوں کے ساتھ ایک بار پھر ہاتھ ہوگیا، شہریوں کو مسلسل چوتھی بار ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں مکمل فائدے سے محروم کردیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق فروری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کےالیکٹرک صارفین کو مزید 2 روپے 98 پیسے فی یونٹ کمی منتقل نہیں کی گئی۔

کے الیکٹرک صارفین کے لیے فی یونٹ 6 روپے 62 پیسے کمی بنتی تھی تاہم صرف 3 روپے 64 پیسےفی یونٹ کمی کی گئی ہے، نیپرا نے کےالیکٹرک صارفین کے لیے فروری کی ایڈجسٹمنٹ میں مزید 3 ارب روپے کی کمی روک دی۔

فروری کی ایڈجسٹمنٹ میں 6 ارب 66 کروڑ 40 لاکھ روپے کمی بنتی تھی تاہم نیپرا نے 3 ارب 66 کروڑ 40 روپے کمی کی اجازت دی جبکہ کےالیکٹرک نے فروری کے ایڈجسٹمنٹ میں 6.62 روپےفی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی۔

نیپرا کی ورکنگ کے مطابق بھی فروری کی ایڈجسٹمنٹ میں 6 روپے 62 پیسےفی یونٹ کمی بنتی تھی۔

اسی طرح جنوری کی ایڈجسٹمنٹ میں 5 روپے 8 پیسےکمی بنتی تھی تاہم 3 روپے 2 پیسے کمی کی گئی تھی، دسمبر 2024 کی ایڈجسٹمنٹ میں 5 روپےکمی بنتی تھی جبکہ 3 روپے کی کمی کی گئی تھی، کےالیکٹرک نے دسمبر کے ایڈجسٹمنٹ میں 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ کمی مانگی تھی۔

نومبر 2024کی ایڈجسٹمنٹ میں5 روپےکمی بنتی تھی جبکہ 1.23روپےفی یونٹ کمی کی گئی تھی، کےالیکٹرک نےنومبرکی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 4 روپے 98 پیسے فی یونٹ کی کمی مانگی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 2 اپریل 2026
کارٹون : 1 اپریل 2026